آپریشن کے دوران 188چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں ‘ 31چوکیوں پر پاک فوج نے قبضہ کرکے سبز پرچم لہرا دیئے‘فضائیہ نے 51مقامات کو نشانہ بنایا :وفاقی وزیراطلاعات
اسلام آباد(آن لائن)پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 435طالبان ہلاک،630سے زائد زخمی کئے ہیں ،188 چوکیاں تباہ کی گئیں جبکہ 31پر قبضہ کر لیا گیا۔وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی طرف سے جاری ہونے تفصیلات کے مطابق آپریشن غضب للحق کے دوران پیر کو سہ پہر 3بجے تک 445طالبان ہلاک اور 630زخمی ہوئے۔ ایکس پر جاری تفصیلات کے مطابق اس آپریشن کے دوران 188چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں جبکہ 31چوکیوں پر پاک فوج نے قبضہ کرکے وہاں سبز پرچم لہرا دیئے۔رپورٹ کے مطابق اب تک 188ٹینک،بکتر بند گاڑیاںاور توپ خانہ قبضے میں لیا گیا ہے ۔فضائی طور پر افغانستان کے مختلف علاقوں میں 51مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔