موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ ، اہلکار زخمی

سب انسپکٹر اعجاز، ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم محفوظ رہے،زخمی ہسپتال منتقل
 گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے مکمل طور پر جل گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے ایم ون پر سنگجانی انٹر چینج کے قریب شر پسند عناصر کی موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ شدید فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں ا?گ بھڑک اٹھی اور جل کر خاکستر ہوگئی۔موٹروے پولیس حکام کے مطابق موٹروے سنگجانی انٹر چینج ایم ون پر موٹروے پولیس کا عملہ معمول کی پیڑولنگ ڈیوٹی پر تھا کہ اچانک نامعلوم شر پسندوں نے موٹروے پولیس کی گاڑی پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں موٹروے پولیس سب انسپیکٹر عجاز اور ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔شدید فائرنگ سے موٹروے پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس حکام سمیت ضلع پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان فرار ہوجانے میں کامیاب رہے۔