زکوٰ ۃ کٹوتی کیلئے کل تمام بینک بند رہیں گے

 لاہور(خصوصی رپورٹ)  سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ کل 2 رمضان المبارک ( پیر کو) بینک زکوٰۃ کٹوتی کیلئے بند رہیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینکاری کا شعبہ یکم رمضان کو عوامی لین دین کیلئے بند رہے گا۔اعلامیے کے مطابق تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لئے(ماسوائے عوام سے لین دین کے) دفتر میں حاضر ہوں گے۔