فروری: عسکریت پسندوں کے حملوں میں55شہری، 47سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے

ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کے ٹارگٹڈ آپریشنز میں 156عسکریت پسند ہلاک کیا گیا،پکس کی رپورٹ 
اسلام آباد(آن لائن)ماہ فروری کے دوران ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشنز میں 156عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں 55شہریوں اور 47سیکورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز (پکس)کی رپورٹ کے مطابق رواں سال فروری میں عسکریت پسندوں کے تشدد میں حملوں میں معمولی اضافہ جبکہ شہریوں کی ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فروری میں ملک بھر میں 79 عسکریت پسندانہ حملے ہوئے، جن کے نتیجے میں 55 شہری اور 47 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے، جب کہ 81 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 45 عام شہری زخمی ہوئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیوں کو بھی تیز کیا ہے اور اس ماہ کے دوران 156 عسکریت پسندوں کو ہلاک20 کو زخمی اور 66 کو گرفتار کیا ہے۔