شلپا شندے کا پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کے مقدمے کو غلط قرار دینے کا اعتراف

شلپا شندے کا پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کے مقدمے کو غلط قرار دینے کا اعتراف

بھارتی ٹی وی اداکارہ شلپا شندے نے ایک پوڈکاسٹ میں اعتراف کیا ہے کہ 2016 میں ڈرامہ سیریل ’بھابی جی گھر پر ہیں‘ کے پروڈیوسر سنجے کوہلی کے خلاف دائر کیا گیا جنسی ہراسانی کا مقدمہ حقیقت پر مبنی نہیں تھا۔

ان کے مطابق اس وقت ان کے اور پروڈیوسرز کے درمیان ادائیگیوں اور معاہدے کا تنازع تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے قانونی راستہ اختیار کیا۔ بعد میں یہ معاملہ عدالت سے باہر طے پا گیا، بقایا ادائیگیاں بھی مل گئیں، اور دونوں فریقوں کے تعلقات بہتر ہو گئے ہیں۔ شلپا شندے نے یہ بھی کہا کہ اب وہ دوبارہ اسی پروڈکشن کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔یہ تنازع 2016 میں بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے بڑے اور زیادہ زیرِ بحث کیسز میں شمار کیا جاتا رہا ہے، کیونکہ اس وقت اداکارہ کے شو سے علیحدہ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ قانونی معاملہ بھی سامنے آیا تھا۔