ایران نے موساد سے وابستہ سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دی

تہران (آئی این پی )ایران نے اسرائیل کی خفیہ تنظیم موساد سے وابستہ سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دی، مجرم محمد امین شایستہ کو 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا۔  ایران کے نیم سرکاری خبر رساں تسنیم نیوز   کی رپورٹ کے مطابق ا  ایران نے محمدامین شایستہ نامی ایک قیدی کو پھانسی دے دی ہے، جسے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ تعاون کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔