چولستان، فورٹ منرو اور تھل میں جامع منصوبہ کی گئی:ڈی جی پی ڈی ایم اے
لاہور (خصوصی رپورٹ)ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت چولستان میں خشک سالی اقدامات بارے اجلاس ہوا،ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا، ایم ڈی چولستان ،محکمہ آبپاشی اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ کمشنرز ڈی جی خان اور بہاولپور نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس کو خشک سالی صورتحال اور اقدامات بارے بریفنگ دی۔ چولستان، فورٹ منرو اور تھل میں خشک سالی کے باعث جامع منصوبہ کی گئی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈیمز میں پانی کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔ عرفان کاٹھیا کا کہنا تھا چولستان کے دور دراز علاقوں میں پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ پائپ لائنز اور واٹر با ئوزرز کے ذریعے دور دراز علاقوں کو پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔ کمشنرز بہاولپور و ڈی جی خان نے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں اور اقدامات بارے بریفنگ دی کہ 4 لاکھ 50 ہزار لٹر سے زائد صاف پانی چولستان کے باسیوں کو فراہم کیا جا چکا ہے۔