محمد حارث نے بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا

محمد حارث نے بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری بنا کر کپتان بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں محمد حارث نے محض 46 گیندوں پر ناقابل شکست 107 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 227.65 رہا جو کہ کسی پاکستانی بلے باز کی ٹی ٹوئنٹی سنچری کے ساتھ سب سے زیادہ ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ بابر اعظم کے پاس تھا جنہوں نے 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 122 رنز بنائے تھے۔محمد حارث نے سنچری صرف 45 گیندوں پر مکمل کی اور تیز ترین پاکستانی سنچری بنانے والے بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر آ گئے۔ پہلے نمبر پر حسن نواز ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 44 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔یہ کارکردگی پاکستانی کرکٹ میں ایک نیا سنگ میل ہے اور محمد حارث کو اس اعزاز پر بہت مبارکباد دی جا رہی ہے۔