غیرمعیاری پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی
لاہور(آئی این پی )محکمہ ماحولیات نے پنجاب میںغیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد کردی،ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔نوٹیفیکشن کے مطابق معیاری تیل نہ استعمال کرنے والی گاڑیوں کا داخلہ سڑکوں پر بند کردیا گیا،کوئی پیٹرول پمپ اوگرا کیمنظور شدہ اسٹینڈرڈ کے بغیر پیٹرول، ڈیزل فروخت نہیں کرسکیگا، پنجاب بھرمیں فیصلیکا اطلاق فوری ہوگا۔ سیکرٹری ماحولیات کاکہنا ہیکہ غیرمعیاری پیٹرول اورڈیزل فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی بھی ہوگی،پنجاب بھر کیپیٹرول پمپس پرچیکنگ کا آغازکیاجائے گا،غیرمعیاری پیٹرول،ڈیزل فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیاجائیگا،