گرین ٹاؤن میں 6 سالہ بچی پر مبینہ بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں بچی جاں بحق ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق، فاطمہ کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے ہیں، اور حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش ایک سے دو دن پرانی ہے۔ پنجاب پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے دوران بچی کے والد اور سوتیلی ماں کو ہسپتال سے حراست میں لے لیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں میڈیکل رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔