کالجزکو 10کروڑ لاگت سے جدید کھیل سہولیات سے مزین کرنیکا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت کا صوبہ بھر کے سرکاری کالجز میں کھیلوں کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ،منصوبے پر مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے لاگت آئے گی، کالجز میں کرکٹ گرا ئونڈز، فٹ بال گرا ئونڈز، پویلینز، سنٹر پچز، ہاکی ٹرف، پریکٹس پچز اور دیگر جدید کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ طلبہ کو بہتر اور معیاری کھیلوں کا ماحول میسر آ سکے۔پہلے مرحلے میں گورنمنٹ گریجویٹ ایم اے او کالج لاہور، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ٹا ئون شپ سمیت8سرکاری کالجز میں کھیلوں کی سہولیات بہتر بنائی جائیں گی۔