لاہورسپورٹس ڈیسک )سپورٹس بورڈ پنجاب نے رواں ماہ سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کے انعقاد کا اعلان کیاہے ۔ اس حوالے سے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں لیگ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب کے مطابق چیمپئن لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، پاکستان ریلوے اور ایف بی آر کے تعاون سے جولائی کے وسط میں منعقد کی جائے گی۔