لاہور(کرائم رپورٹر)ٹاؤن شپ سیکٹر بی ٹو کی رہائشی 38 سالہ سائرہ مصطفیٰ پراسرار طور پر لاپتا ہوگئی۔ خاتون 28 جون کی صبح 11 بجے گھر سے نکلی، تاحال نہیں لوٹی۔سی سی ٹی وی میں خاتون ٹاؤن شپ کی ایک سڑک سے گزرتی دکھائی دیتی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون سائرہ کا ذہنی توازن کچھ عرصہ سے ٹھیک نہیں۔پولیس نے خاتون کے شوہر غلام مصطفیٰ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔