سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی لاکھوں روپے کے نادہندہ نکلے

لاہور(پبلک نیوز)سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی لاکھوں روپے کے نادہندہ نکلے‘سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ایڈوانسز کی مد میں 69 لاکھ روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے‘آڈٹ رپورٹ کے مطابق ٹی اے ڈی اے اور دیگر ایڈوانسز کی مد میں نجم سیٹھی کو 2 کروڑ 62 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔ عدالت نے بقایا رقم کی وصولی سے روک دیا ہے۔