لاہور (زیڈ این این) اقدام قتل کے ایک مقدمے میں گرفتار ملزم نذیر احمد کو 20 ماہ بعد باعزت بری کر دیا گیا۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو فوری طور پر جیل سے رہا کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج محمد عباس مگھیانہ نے کیس کی سماعت کی، جبکہ ملزم کی جانب سے ملک احسن اشرف کھوکھر ایڈووکیٹ نے قانونی معاونت فراہم کی۔ملزم نذیر احمد پر تھانہ بھاٹی گیٹ میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ الزام کے مطابق اس نے کھانے کے دوران سالن نہ دینے کے تنازعہ پر مدعی کو چھریوں کے وار سے زخمی کیا تھا۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر ملزم نذیر احمد کو بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔