9مئی کو امریکی نائب صدر نے بتایا پاکستان بڑا حملہ کرے گا:بھارتی وزیر خارجہ

 امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فون کیا‘وزیراعظم نریندر مودی نے عندیہ دیا  بھارت بھی جواب دے گا:ایس جے شنکر
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیبک)بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا  ہے 9 مئی کی رات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو فون کر کے بتایا  پاکستان بھارت پر بہت بڑا حملہ کرے گا، اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہیں کیں۔امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے جے شنکر نے بتایا  9 مئی کی رات جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو فون کیا تو اْس وقت میں اْس کمرے میں موجود تھا جہاں یہ بات ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ امریکی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان بھارت پر بہت بڑا حملہ کرے گا اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہیں کیں، اس پر وزیراعظم نریندر مودی نے عندیہ دیا  بھارت بھی جواب دے گا۔