ریاض(آئی این پی ) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ نے ملاقات کی ہے ۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ کی ملاقات کے دوران غزہ اور مغربی کنارے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، غزہ میں انسانی مصائب، اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو ہوئی۔دونوں رہنمائو ں کا گفتگو میں کہنا تھا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔