لیسکو: غیر قانونی ورکشاپس کا انکشاف

 لیسکو فیلڈ عملہ کمپنی کی ورکشاپ کے بجائے اپنے طور پر ٹرانسفارمرز مرمت کر انے لگا: ذرائع کا دعویٰ
لاہور( کرائم رپورٹر ) لیسکو چیف کی ہدایت کے باوجود ٹرانسفارمرز کی نجی مکینکوں سے مرمت کا سلسلہ جاری ہے، لیسکو کی متعدد سب ڈویڑنز میں غیر قانونی ورکشاپس قائم ہیں، لیسکو فیلڈ عملہ کمپنی کی ورکشاپ کے بجائے اپنے طور پر ٹرانسفارمرز مرمت کر انے لگا۔ذرائع کے مطابق نجی مکینکوں سے مرمت کے بعد ٹرانسفارمر کی استعداد کار بھی کم ہو جاتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے شوکاز سے بچنے کیلئے لائن سپرنٹنڈنٹس نجی مکینکوں سے ٹرانسفارمرز مرمت کر اتے ہیں۔