چین،ایک شخص نے سم کارڈز سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا نکال لیا

بیجنگ(آئی این پی ) چین میں ایک شخص نے سم کارڈز سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا نکال لیا۔غیر ملکی خبر رساں ا ادارے  کے مطابق دنیا بھر میں سم کارڈز عام طور پر موبائل فون کے استعمال کیلئے  ہوتے ہیں جبکہ ایک شخص نے سم کارڈز سے بھاری مقدار میں سونا حاصل کرنے کا حیران کن دعوی کر کے سب کو چونکا دیا۔سم کارڈز سے سونا حاصل کرنے کا دعوی کرنے والا شخص چین کے صوبے گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھتا ہے اور ایک معروف بلاگر ہے، جس کا کہنا ہے کہ اس نے سم کارڈز کی چپس اور دیگر برقی آلات سے مجموعی طور پر 191.73 گرام(تقریبا 16.43 تولہ)  سونا حاصل کیا ہے۔بلاگر کے مطابق اس نے مختلف پیچیدہ کیمیائی اور تکنیکی طریقوں کے ذریعے یہ سونا جمع کیا جبکہ اس کے دعوی کے مطابق حاصل کیے گئے سونے کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 84لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے