حکومت کہیں نہیں بھاگی جارہی وہ یہیں ہے:جسٹس جمال مندوخیل

 وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان کیلئے مہمان خانے کی تعمیر کا کیس ، درخواست گزار کو صبر کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے  ڈپلومیٹک انکلیو میں وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان کیلئے مہمان خانے کی تعمیرکیس میں جمع کروائی گئی ایڈوانس  گارنٹی  بارے درخواست گزار کو صبر کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ حکومت کہیں نہیں بھاگی جارہی  وہ یہیں ہے ویسے بھی بینک گارنٹی کی آخری تاریخ 30جون 2026ہے۔جبکہ  جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے  ہوئے کہاکہ حکومت کہیں بھاگ نہیں رہی، یہیں پر ہے،ویسے بھی بینک گارنٹی کی آخری تاریخ 30جون 2026 ہیعبوری حکومت تھی، وہ صاحب جلدی میں ہوں گے، انہوں نے تختی لگا دی ہو گی