فیروز پور روڈ، گرین لین منصوبہ کی تیاری کے دوران کار سوار کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے پہلا حادثہ پیش آیا۔
کلمہ چوک کے قریب ایک گاڑی گرین لین کی سیفٹی وال پر چڑھ گئی، جس کے بعد شہری اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی کو سیفٹی وال سے اتارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے فیروز پور روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کے درمیان نصب سیفٹی وال حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اور افتتاح سے پہلے ہی پہلا حادثہ سامنے آیا ہے۔ تاحال کسی بھی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں کا خدشہ ہے کہ اس طرح کی سیفٹی وال ٹریفک کی روانی کو بھی متاثر کر سکتی ہے اور حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔