ایڈیشنل آی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے پنجاب حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل کی 60 کلومیٹر کی سپیڈ ،عملدرآمد کیلئے مراسلہ
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں موٹر سائیکلسٹ کیلئے60 کلومیٹر کی سپیڈ مختص کرنے کے فیصلے پر عملدرا?مد کے لئے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز سید غضنفر علی شاہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز اپنے اضلاع میں قانون پر عملد را?مد کے حوالے سے فوری اقدامات کریں، مختص سپیڈ پر عملدر آمد کے حوالے سے سپیڈ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے، موٹر سائیکلسٹ کے لئے مختص سپیڈ پر عملدرا?مد کرواکر روڈ سیفٹی کو یقینی بنایا جائے۔ موٹر سائیکلسٹ کیلئے مختص سپیڈ 60کلو میٹر مقرر ہونے سے حادثات میں کمی آئے گی۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے کہا 60 کلومیٹر سے تجاوز کرنے والے موٹر سائیکلسٹ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا شاہراہوں پر حادثات کی بڑی وجہ موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے تیز رفتاری و لاپرواہی ہے۔