اسسٹنٹ کمشنرز کے دورے، صفائی انتظامات اور جانوروں کے انخلا کا جائزہ

لاہور(خصوصی رپورٹ ) اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے رنگ روڈ سروس لین، عالیہ ٹا ئون تا چائنہ سکیم صفائی مشن کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر راوی ٹا ئون طارق شبیر نے مین جی ٹی روڈ شاہدرہ کا دورہ کیا اور ملبے کو ہٹانے کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔ اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹا ئون محمد خواجہ عمیر نے ایم بلاک جوہر ٹا ئون میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ 90 جانوروں کے انخلا کے بعد صفائی عمل جاری ہے، ایل ڈبلیو ایم سی کو 3 گھنٹوں کے اندر صفائی آپریشن مکمل کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔