سپیڈ گنز سے موٹرسائیکل کی مانیٹرنگ

لاہور (کرائم رپورٹر )موٹر سائیکل کی سپیڈ پر کنٹرول کیلئے ٹریفک پولیس کو متحرک ہونے کاحکم دیدیا گیا۔حکومتی نوٹیفکیشن کے بعدتمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو عملدرآمد کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق تمام اضلاع میں موٹر سائیکل سواروں کی سپیڈ کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹرنگ کریں۔پولیس حکام کے مطابق تمام اضلاع میں سپیڈ گنز کے ذریعے موٹر سائیکل سواروں کی مانیٹرنگ کی جائے گی،جن اضلاع میں ای چالاننگ کیمرے متحرک ہیں ان کے استعمال سے کنٹرول یقینی بنایا جائے۔لاہور سمیت پنجاب بھر کیلئے مزید سپیڈ گنز بھی خریدی جائیں گی۔