منجمد کیے گئے افغان مرکزی بینک کے 3.5 ارب ڈالر کے اثاثے سوئٹزرلینڈ میں قائم افغان فنڈ میں منتقل کیے گئے
کابل (آن لائن)افغان طالبان کے جبری دور حکومت اور سنگین ترین عوامی صورتحال پر SIGAR نے رپورٹ جاری کردی ، امریکہ میں منجمد کیے گئے افغان مرکزی بینک کے 3.5 ارب ڈالر کے اثاثے سوئٹزرلینڈ میں قائم افغان فنڈ میں منتقل کیے گئے ،افغان طالبان نے خواتین کی ملازمتوں بشمول این جی اوز، صحت اور دیگر شعبوں میں ملازمتوں پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔افغانستان میں امریکہ کی امدادی کارروائیوں کے حوالے سے سپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد سے تقریباً 3.71 بلین ڈالر کی امداد خرچ کی گئی خرچ امداد کا 64.2 فیصد اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، UNAMA اور ورلڈ بینک کے زیر انتظام افغانستان ریزیلینس ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے تقسیم کیا گیا ہے 1.2 بلین ڈالر اضافی امدادی فنڈنگ بھی جاری کرنے کے لئے دستیاب ہے امریکا میں منجمد کیے گئے افغان مرکزی بینک کے 3.5 ارب ڈالر کے اثاثے سوئٹزرلینڈ میں قائم افغان فنڈ میں منتقل کیے گئے منتقل کیا گیا 3.5ارب ڈالر، اب سود کے ساتھ 4 ارب ڈالر ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تشویشناک امر یہ ہے کہ اتنی بڑی امداد کے باوجود افغان طالبان کی جابرانہ پالیسیاں جاری ہیں اتنی امداد ملنے کے باوجود افغان طالبان نیتاحال خواتین کی تعلیم پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں افغان طالبان نے خواتین کی ملازمتوں بشمول این جی اوز، صحت اور دیگر شعبوں میں ملازمتوں پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔