ہر مشکل وقت میںپی ٹی آئی صحافیوںکیساتھ کھڑی ہے :عالیہ حمزہ

صحافیوں کے ساتھ جیل بھی جانا پڑا تو جائینگے کسی کالے قانو ن کونہیں مانتے ، چیف آرگنائز پی ٹی آئی پنجاب 
ؑ؁ لاہور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا کالے قانون کے خلاف ہونے والے صحافیوں کے احتجاج میں شرکت ، ان کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بچھر ، صدر شیخ امتیاز، ایم پی اے فرخ جاوید مون ، پی ٹی آئی رہنما شایان بشیر سمیت دیگر پارٹی کارکنان ، صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر عالیہ حمزہ کا کہناتھا کہ ہر مشکل وقت میںپی ٹی آئی صحافیوںکیساتھ کھڑی ہے اگرصحافیوں کے ساتھ جیل بھی جانا پڑا تو جانے کیلئے تیار ہیں حکومت کے ایسے کالے قانون کی کسی بھی صورت حمایت نہیں کی جاسکتی ۔