کابل(خصوصی رپورٹ )افغان طالبان نے سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کی ہے تاہم اس میں پیش رفت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے بعض ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ حکومت کا ایک وفد پاکستان سے مذاکرات کیلئے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض گیا تھا۔دونوں فریقین کو سعودی عرب نے مذاکرات کیلئے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔