پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج

 صوابی میں ٹائر اور لکڑیوں کو آگ لگاکر موٹروے کوبند کردیا گیا تھا
پی ٹی آئی ارکان کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاج، بانی کی رہائی کا مطالبہ
 اسلام آباد‘صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بانی سے ملاقات نہ ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کیا‘ صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوابی انٹرچینج کے قریب ریسٹ ایریا کے مقام پراحتجاج کیا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائر اور لکڑیوں کو آگ لگاکر موٹروے کے دونوں اطراف کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا جس سیگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔قبل ازیںپی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاوٓ س کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے احتجاجا باہر نکل آئے اور احتجاج کیا۔ وہ پارلیمنٹ ہاوٓ س سے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب روانہ ہوئے۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاوٓ س کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کروائی جائے، عدالتی احکامات موجود ہیں لیکن پھر بھی ان سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی، ان کے کیسز نہیں لگائے جا رہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نہیں لگے گا صوبہ آئین اور قانون کے مطابق چلے گا، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے ایک دوسرے کو برداشت کرو اور اسپیس دو، آگے کا راستہ یہ ہی ہے کہ عمران خان سے ملاقات کروائی جائے