کراچی (آئی این پی )کراچی میں نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے بچے ابراہیم کی لاش تلاش کرنیوالے خاکروب نے پولیس کے تشدد کا انکشاف کیا ہے۔کراچی کے علاقے نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے خاکروب نے انکشاف کیا کہ اسے پولیس والوں نے تھپڑ مارے۔نوجوان خاکروب نے بتایا میں نے بچے کو ڈھونڈ کر ایک انکل کو دیا، پولیس والوں نے پوچھا تم کون ہو جس پر میں نے کہا میں نے ڈھونڈا ہے، پولیس والوں نے تھپڑ مارے اور گاڑی سے اتار دیا