صدر آصف علی زرداری کا سری لنکا میں پاک بحریہ کی جاری امدادی سرگرمیوں پر خراجِ تحسین

اسلام آباد (آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سری لنکا میں پاک بحریہ کی جاری امدادی سرگرمیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ایک بیان میں صدر زرداری نے پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کی جانب سے پانچ دن سے پھنسے متاثرہ خاندان کی بروقت مدد پر تعریف کی اورکہا کہ پاک بحریہ کے جہاز سیف کا سیلاب متاثرین کے لئے امدادی مشن سری لنکا کے ساتھ پاکستان کی گہری دوستی کا عملی ثبوت ہے۔