اسلام آباد(آن لائن)صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹونے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیر اعظم بن کر عوامی حکومت، جمہوریت اور مساوات کے عزم کو تقویت دی۔2 دسمبر 1988 کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے 35 سال کی عمر میں وزیراعظم کا حلف اٹھایا اور اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیرِ اعظم بن گئیں۔ اس دن کی مناسبت سے صدر آصف علی زرداری نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ آج کے دن 36 سال قبل گیارہ برس کے مارشل لا اور آمریت کے بعد پاکستان میں جمہوری حکومت بحال ہوئی۔35سالہ بے نظیر بھٹو کی سربراہی میں جمہوریت کی واپسی کا سفر شروع ہوا۔ صدر مملکت نے کہاکہ اس دن قوم میں امید کی نئی لہر دوڑ گئی، اور خواتین و نوجوان طبقے میں سیاسی شرکت کے خواب کو پروان چڑھنے کا پیغام ملا۔ بے نظیر بھٹونے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیر اعظم بن کر عوامی حکومت، جمہوریت اور مساوات کے عزم کو تقویت دی۔