لاہور (کورٹ رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی ،درخواست میں وزارت پٹرولیم ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں۔