سندھ ہائیکورٹ کا غیر ملکی فنڈز سے جاری منصوبوں کی نگرانی کیلئے کمیٹی بنانے کا حکم

 کراچی(آئی این پی )سندھ ہائی کورٹ نے غیر ملکی فنڈز سے جاری منصوبوں کی نگرانی کے لیے کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا۔حکومت سندھ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے غیرملکی فنڈز سے جاری منصوبوں کے لیے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اعلی اختیاراتی کمیٹی قائم  کردی۔