پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(کورٹ رپورٹر )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔   شہری  کی جانب سے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیخلاف متفرق درخواست دائر  کردی گئی ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہیں، اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔