پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

 لاہور(آئی این پی )سال نو 2025کا پہلا کیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی وساطت سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے 56پیسے پٹرول اور 2 روپے 96پیسے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حقائق کے برعکس کیا گیا، قیمتوں میں اضافہ کرنے کا حکومت کے پاس کوئی میکانزم نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔