گیانا:فٹبال میچ میںسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا، 100 افراد ہلاک

 سٹیڈیم میں جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب میچ کے دوران ریفری نے متنازعہ فیصلہ دیا: عینی شاہد 
جارج ٹائون(آئی این پی )مغربی افریقی ملک گیانا میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں تصادم کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی   خبررساںادارے کے مطابق گیانا کے دوسرے بڑے شہر انزیریکوری میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں جھگڑے کا واقعہ  پیش آیا۔  اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ اسپتال میں جہاں تک آنکھ دیکھ سکتی ہے لاشیں ہی لاشیں پڑی ہیں جبکہ کچھ لاشیں ہال میں بھی پڑی ہیں، مردہ خانہ بھی لاشوں سے بھر گیا ہے۔ڈاکٹر نے بتایا کہ 100 کے قریب لاشیں اسپتال اور مردہ خانے میں پڑی ہیں جبکہ ایک دوسرے ڈاکٹر نے بتایا  درجنوں لاشیں ہسپتال لائی گئیں۔