52 سال بعد خاندان میں پہلی بیٹی کی پیدائش، خوشی کی ویڈیو وائرل

52 سال بعد خاندان میں پہلی بیٹی کی پیدائش، خوشی کی ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک خاندان کے ہاں 52 سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش نے خوشیوں کی نئی بہار لے آئی، جبکہ اس یادگار لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا، جہاں ایک خاندان نے نصف صدی سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار ننھی بیٹی کا استقبال کیا۔رپورٹس کے مطابق بچی کی پیدائش خاندان کے لیے انتہائی جذباتی اور خوش کن لمحہ ثابت ہوئی۔ طویل انتظار کے بعد بیٹی کی آمد پر گھر میں جشن کا سماں تھا اور اہلِ خانہ نے خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔وائرل ویڈیو میں خاندان کے افراد ایک دوسرے کو گلے لگاتے، خوشی کے آنسو بہاتے اور نومولود بچی کا پرتپاک استقبال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ گھر میں موجود تمام افراد اس خوشی کے موقع کو یادگار بنانے میں مصروف نظر آئے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، جہاں صارفین خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے نومولود بچی کی صحت، خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔بیٹی کی پیدائش کی اس خوشی نے ایک بار پھر اس پیغام کو اجاگر کیا ہے کہ بیٹیاں خاندانوں کی خوشیوں اور رحمت کا باعث ہوتی ہیں، اور ان کی آمد ہر گھر کے لیے ایک خاص نعمت سمجھی جاتی ہے۔