اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش میں 40 سالہ ماہرِ نفسیات ڈاکٹر ہیمیکا اگروال نے مبینہ طور پر اپنی رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جس کے بعد ڈاکٹر ہیمیکا اگروال کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔رپورٹس کے مطابق اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ تقریباً 18 ماہ قبل ڈاکٹر ہیمیکا اگروال کی بیٹی کی طلاق ہوئی تھی، جس کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار رہنے لگی تھیں۔متوفیہ کے والد اور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر آر چندرا نے بتایا کہ طلاق کے بعد سے ان کی بیٹی کی ذہنی کیفیت مسلسل متاثر رہی اور وہ کافی پریشان رہتی تھیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اہلِ خانہ کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں جبکہ جائے وقوع سے شواہد بھی اکٹھے کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق تاحال کسی خودکشی نوٹ کی برآمدگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔