8ماہ کی حاملہ تھی جب سمیع رشید نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا‘ سحرحیات

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر و اداکارہ سحر حیات نے انکشاف کیا ہے کہ جب میں 8 ماہ کی حاملہ تھی تو سابقہ شوہر سمیع رشید نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا تھا۔ سحر حیات 2023 میں ٹک ٹاکر سمیع رشید سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں لیکن بدقسمتی سے ان کی شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور 2025 میں انہوں نے اپنے شوہر سے خلع لے لی۔اب حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے خلع لینے کی وجہ بھی بتا دی۔اب سحر حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے سمیع رشید پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مجھے روزانہ طلاق کی دھمکیاں سننے کو ملتی تھیں، میرے شوہر مجھے اپنے والدین اور گھر والوں کے سامنے گالیاں بھی دیتے تھے، میں یہ سب کچھ برداشت کر رہی تھی لیکن میرے شوہر نے مجھ پر دو بار ہاتھ اٹھایا، پہلی بار جب میں 8 ماہ کی حاملہ تھی اور دوسری بار جب میں گھر چھوڑ کر آ رہی تھی۔یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور ان پر صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔