تاریخی مقامات پر حملے ایرانی شناخت پر حملہ ہیں: وزیر ثقافت

 56 ثقافتی مقامات کو پہنچنے والا نقصان ایرانی شناخت پر ارادی اور شعوری حملہ ہے:رضا صالح امیری
تہران (آئی این پی )ایران کے وزیرِ ثقافت رضا صالح امیری نے ایرانی تاریخی مقامات پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو ناقابلِ تلافی زخم قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیرِ ثقافت و سیاحت رضا صالح امیری کا کہنا ہے  56 ثقافتی مقامات کو پہنچنے والا نقصان ایرانی شناخت پر ارادی اور شعوری حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف پتھر اور اینٹ کی بات نہیں کر رہے، ہم ایک قوم کی یادداشت اور تاریخ کی بات کر رہے ہیں، یہ پتھر ہماری پہچان ہیں۔ایرانی وزیرِ ثقافت کا کہنا ہے کہ صرف گلستان پیلس کی بحالی میں کم از کم دو سال لگیں گے