میکرون کی بیوی اس سے بہت برا سلوک کرتی ہے:ٹرمپ کے بیان نے ہلچل مچا دی

واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نجی تقریب کے دوران فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا  ۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہائو س میں ہونے والے ایک نجی لنچ کے دوران ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں پر ایران کے خلاف جنگ میں ساتھ نہ دینے پر تنقید کی۔ اس دوران انہوں نے فرانسیسی صدر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فرانس کو فون کیا، میکرون، جن کے ساتھ ان کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں۔ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے اس بیان سے امریکا اور یورپی اتحادیوں کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا امکان ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرقِ وسطی میں جنگی صورتحال پہلے ہی پیچیدہ ہو چکی ہے۔