فی تولہ سونا800روپے سستا، 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے کاہو گیا

کراچی(آئی این پی )ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھا 686 روپے گھٹنے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی تھی۔