ایرانی قوم کی ہمت اور ثابت قدمی نے دنیا کو حیران کردیا، پیوٹن

ایرانی قوم کی ہمت اور ثابت قدمی نے دنیا کو حیران کردیا، پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

پیوٹن نے یہ بیان ماسکو میں والڈائی ڈسکشن کلب کے 23ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ایران میں ہونے والے واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ایرانی قوم کی مزاحمت اور استقامت سے متاثر ہے۔روسی صدر نے کہا کہ ایران کی سیاسی قیادت، مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب میں تجربہ کار افراد کی بڑی تعداد موجود ہے، جن میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو اپنے ملک اور قوم کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔پیوٹن نے ایران کے معاملے پر روس کے سفارتی مؤقف کو بھی دہرایا اور آبنائے ہرمز میں معمول کی آمدورفت بحال ہونے اور ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی امید ظاہر کی۔

روس اس سے قبل ایران کے افزودہ یورینیم کو ملک سے باہر منتقل کرنے میں مدد کی پیشکش بھی کرچکا ہے، جو تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔پیوٹن کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران سے متعلق علاقائی کشیدگی اور سفارتی کوششیں بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔