ہندی فلمیں بنانا سب سے مشکل کام ہے‘ اجے دیوگن

بھارت میں ہر 80سے 90کلومیٹر کے بعد زبان، ثقافت اور سوچ کا انداز بدل جاتا ہے
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے بھارتی فلم انڈسٹری کے موجودہ حالات، فلم سازی کے درپیش چیلنجز اور باکس آفس کی بدلتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندی فلمیں بنانا کافی مشکل کام ہے۔ستاون سالہ سینئر اداکار کے مطابق بھارت میں ہر 80سے 90کلومیٹر کے بعد زبان، ثقافت اور سوچ کا انداز بدل جاتا ہے۔ علاقائی فلموں کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا ہدف کون سا علاقہ ہے لیکن ہندی فلموں کو دیہات سے لے کر شہری اور میٹرو علاقوں کے تمام ناظرین کو ایک ساتھ متوجہ کرنا ہوتا ہے جو کہ ایک انتہائی دشوار کام ہے۔اجے دیوگن کے مطابق آج کے دور میں او ٹی ٹی اور دیگر ذرائع کی وجہ سے ناظرین کے پاس بیشمار آپشنز موجود ہیں۔ اب لوگ صرف کسی بڑے اسٹار کے نام پر پردہ سیمیں کا رخ نہیں کرتے بلکہ صرف وہی فلمیں پسند کی جاتی ہیں جن کی کہانی اور مواد معیاری ہو۔