برمکے، بوچکے، شادام میں7افراد کا انتقال ، مرنیوالوں میں 2خواتین ،5بچے شامل
پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخو ا کے ضلع لوئر دیر کے پہاڑی علاقوں میں بخار سے متعدد اموات ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ برمکے،بوچکے اور شادام میں 4 روز میں 7 افراد انتقال کر گئے، مرنے والوں میں 2 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ ہر سال ستمبر میں پراسرار وبا سے اموات ہوتی ہیں۔ڈی ایچ او کے مطابق 2 نوجوان گردن توڑ بخار کے باعث پشاور میں زیرِ علاج تھے۔برمکے میں مرنے والے 2 بچے نوزائیدہ تھے اور انتقال کرنے والی خاتون ٹی بی کی مریضہ تھی۔ متاثرہ علاقوں سے سیمپلز اکٹھے کر لیے ہیں، اب رپورٹس کا انتظار ہے۔علاقے میں ڈینگی اور ملیریا سے بچا ئوکے سپرے کئے جا چکے ہیں، صحت، لائیو سٹاک اور پبلک ہیلتھ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔