پشاور: مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہدایت دی کہ حکومت کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جائے اور کابینہ میں ردوبدل کا اختیار دیا گیا۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ میں تبدیلی بانی پی ٹی آئی کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے کی گئی، اور جو لوگ سیاسی رنگ دے کر مخالفت کر رہے ہیں، وہ دراصل اس وژن کے مخالف ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل وزیراعلیٰ کا صوابدیدی اختیار ہے اور اس کا مقصد عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں بہترین ٹیم تشکیل دینا وقت کی ضرورت ہے اور کابینہ میں تبدیلی ایک مثبت اور جمہوری عمل ہے۔