امریکا میں فنڈنگ بل مسترد، حکومت کا کام رُک گیا، ناسا اور وفاقی محکمے بند

امریکا میں فنڈنگ بل مسترد، حکومت کا کام رُک گیا، ناسا اور وفاقی محکمے بند

امریکا میں سینیٹ کی جانب سے عارضی فنڈنگ بل مسترد ہونے کے بعد حکومت کا کام رک گیا ہے اور شٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔

 ناسا نے تمام سرگرمیاں روک دی ہیں اور 15 ہزار ملازمین کو عارضی طور پر فارغ کیا گیا ہے۔ تقریباً 7 لاکھ وفاقی ملازمین جبری چھٹیوں پر بھیج دیے گئے ہیں، کیپٹل ہل اور کانگریس لائبریری بند، فضائی سفر اور سائنسی تحقیق متاثر ہوئی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ بحران حل نہ ہوا تو بڑے پیمانے پر برطرفیاں ہو سکتی ہیں۔