4 لاکھ فی تولہ سے بڑھنے کے بعد بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی(آئی این پی)  سونے کی فی تولہ قیمت میں بدھ کو بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آل صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونے کابھا 3500 روپے اضافے سے 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے ہوگیا۔ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10  گرام سونے کی قیمت  3001 روپے بڑھ کر  3لاکھ 51 ہزار  474 روپے  ہوگئی ہے۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھا 35 ڈالر اضافے سے 3890 ڈالر فی اونس ہے۔