نیویارک(آئی این پی )کینیڈا نے اسرائیل سے غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی کیلئے زمینی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے نیویارک میں خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطینی علاقے میں عام شہریوں اور صحت کے مراکز کا تحفظ یقینی بنائے۔انیتا آنند نے کہا کہ گزشتہ ہفتے جس موقف کا اظہار کیا گیا وہ کینیڈا کی دیرینہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے جو فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور دو ریاستی حل سے وابستگی پر مبنی ہے