دیرالبلاح میں اقوام متحدہ گیسٹ ہاوس پر حملے ‘ ، بلغاریہ اور برطانیہ کے تین شہری ہلاک
غزھ پر اسرائیل کی بمباری کے باوجود مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے:حماس
غزہ (آئی این پی ) صہیونی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ نے کا سلسلہ جاری ہے ،فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی آپریشن بھی شروع کر دیا۔نابلس،دیرالبلاح اورمغربی کناریمیں آپریشن میں شدت آگئی،تازہ حملوں میں مزید 70 فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے، حماس کا کہنا ہے اسرائیلی بمباری کے باوجود مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔ادھردیرالبلاح میں اقوام متحدہ گیسٹ ہاوس پراسرائیلی حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے،مرنیوالوں میں بلغاریہ اور برطانیہ کے باشندے بھی شامل ہیں،اسرائیلی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا۔